جناب ابوطالب (ع) بین الاقوامی سیمینار کے شرکاء کو سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان

Wednesday, 16 June 2021

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جناب ابوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی سیمینار کے سیکریٹریٹ نے ایک اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کو سیمینار کے سیکریٹریٹ کی جانب سے سرٹیفیکیٹ دی جائے گی جنہوں نے سیمینار کو علمی مقالے ارسال کئے۔
سیکریٹریٹ کی جانب سے دیا گیا اعلانیہ؛

75608eaaf31e096048a39eeca391b90b_952.jpg


بسمہ تعالی
جناب ابوطالب (ع) حامی پیغمبر اعظم (ص) بین الاقوامی سیمینار میں تمام شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس علمی و ثقافتی پروگرام کو رونق افروز بنانے کے لیے محترم اساتید، مضامین کے مولفین اور تعاون کرنے والے مراکز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سیمینار میں مورد قبول علمی آثار پیش کرنے والوں، خصوصا وہ افراد جن کی کاوشیں منتخب واقع ہوئیں نیز وہ افراد جنہوں نے اپنے مقالے سیمینار کی علمی نشستوں میں پیش کئے سب کے لیے سیمینار کے سیکریٹریٹ کی جانب سے سرٹیفیکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔
لہذا مذکورہ سیمینار میں علمی کاوشیں پیش کرنے والے تمام حضرات سے گزارش ہے کہ وہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور واقع قم المقدس ( ایڈرس ؛ قم، ابتدای بلوار جمهوری اسلامی، نبش کوچه شش، مجمع جهانی اهل بیت علیهم السلام، طبقه سوم) میں تشریف لا کر اپنی سرٹیفیکیٹ حاصل کریں۔
سیکریٹریٹ سیمینار جناب ابوطالب(س) حامی پیغمبر اعظم (ص)
شوال ۱۴۴۲

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
1*6=? Captcha