ڈاکٹر کلب صادق کے انتقال پر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا تعزیتی پیغام

Saturday, 28 November 2020
مرحوم نے اپنی پوری عمر شیعیان ہند کی بہترین رہنمائی کرنے میں صرف کر دی اور مذہب اہل بیت(ع) کی مخلصانہ خدمت کی۔

ہندوستان کی نامور شخصیت اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر کلب صادق نقوی کے انتقال پر عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے تعزیتی پیغام دیا ہے۔
موصوف کے تعزیتی پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شیعیان ہند کے ممتاز رہنما ڈاکٹر کلب صادق نقوی کی رحلت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ مرحوم نے اپنی پوری عمر شیعیان ہند کی بہترین رہنمائی کرنے میں صرف کر دی اور مذہب اہل بیت(ع) کی مخلصانہ خدمت کی۔ ہندوستان کے شیعہ ان سے بہت عقیدت رکھتے تھے اور ان کی باتوں کو دل و جاں سے قبول کرتے تھے۔
میں اس عظیم نقصان پر تمام شیعوں خصوصا ہندوستان کے شیعوں اور مرحوم کے اہل خانہ کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔
خداوند عالم مرحوم کو اہل بیت اطہار (ع) کے ساتھ محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر و اجر عنایت کرے۔
قم۔ ناصر مکارم شیرازی

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
5-1=? Captcha