رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایران نے اہلبیت علیھم السلام کی تعلیمات سے درس لیکر، عالمی سامراج کو شکست دی اور ترقی کی منازل طے کی ہیں۔
ابل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اجلاس میں شریک دنیا کے مختلف ملکوں کے مہمانوں اور مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران اہلبیت علیھم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں سات سر والے سامراجی اژدھے کو پیچھے دھکیل کر آج ترقی کے راستہ پر گامزن ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ایران اسلامی نے دنیا کے مختلف ملکوں میں امریکہ کی مجرمانہ سازشوں کو ناکام بنا دیا اور داعش کا خاتمہ اس کی ایک مثال ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اسی وجہ سے سامراجی ملکوں کی جانب سے ایران فوبیا اور شیعہ فوبیا پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اور دیگر ملکوں میں مداخلت کے من گھڑت الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے سامراجی سازشوں کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے فرمایا کہ بعض ملکوں میں شیعہ سنی، عرب عجم، شیعہ شیعہ اور سنی سنی جنگ کرانے کی سازشوں کا مشاہدہ کیا جارہا ہے جو بڑے شیطان امریکہ کی سازش ہے اور اس کے مقابلے میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ آپ نے فرمایا عالم اسلام میں اہل بیت اطہار علیھم السلام سے محبت اور ان کی عظمت کا کوئی ثانی نہیں ہے اور تسلط پسند نظام کے مقابلے میں اہلبیت کے پرچم کو بلند کرنے والے ملک کی حیثیت سے ایران کا نظریہ ہے کہ عالم اسلام میں کسی بھی طرح کا قومی مذہبی مسلکی یا نسلی اختلاف نہیں ہے بلکہ دنیائے اسلام کا مقابلہ صرف عالمی سامراج سے ہے ۔
The Ahl al-Bayt World Assembly is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.