اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کا ساتواں اجلاس آج بروز جمعرات کی صبح شروع ہوا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کا ساتواں اجلاس 1 ستمبر 2022 بروز جمعرات کو تہران کے انٹرنیشنل اجلاس ہال میں شروع ہوا۔
اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے تقریر کی۔
نیز اجلاس میں مراجع عظام کے پیغامات کو پڑھ کر سنایا گیا جبکہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے اسمبلی کی فعالیتوں کی تشریح پیش کی۔
خیال رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کا ساتواں اجلاس پہلی سے تین ستمبر تک ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی میں ایران کے دار الحکومت تہران میں منعقد ہو رہا ہے۔
The Ahl al-Bayt World Assembly is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.