اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے شرکاء کی رہبر انقلاب سے ہونے والی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کہ اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔
آیت اللہ محمد حسن اختری نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امید ہے کہ اس اجلاس کے مکتب اہل بیت کے پیروکاروں کے لیے اچھے نتائج برآمد ہوں گے اور اہل بیت اطہار(ع) خصوصا امام زمانہ کا لطف و کرم شامل حال ہو گا۔
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے مزید کہا: گزشتہ سال ہم نے اس اجلاس کے متعدد اراکین کو کھو دیا جن میں آیت اللہ مصباح یزدی، آیت اللہ امینی، آیت اللہ آصفی، اور آیت اللہ مجتہد شبستری شامل ہیں خداوند متعال انہیں انبیائے الہی کے ساتھ محشور کرے۔
انہوں نے مزید کہا: اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس میں ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس اجلاس کے شرکاء کی گفتگو سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
The Ahl al-Bayt World Assembly is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.